اسحاق ڈار اپنی معاشیات کے اعداد و شمار درست کریں: شوکت ترین

Published On 04 February,2023 01:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی معاشیات کے اعداد و شمار کو درست کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں شوکت ترین نے اسحاق ڈار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی کی 24 ویں پوزیشن تھی، 2022ء میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی 23 ویں نمبر پر آ گئی تھی، یہ کورونا وباء کے باوجود ایک بہتر اعشاریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹوئٹ پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا رد عمل

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کی رینکنگ کو بہتر کیا، اسحاق ڈار نے 47 ویں نمبر کا حوالہ دیا وہ دراصل 42 واں ہے، اسحاق ڈار حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی اپنی پرانی عادت کو استعمال نہ کریں۔

شوکت ترین نے کہا کہ لوگوں کو غلط معلومات دینے کی وجہ سے پاکستان کو ماضی میں آئی ایم ایف نے جرمانہ کیا، کیا اسحاق ڈار نے واقعی سوچا کہ اس سے بچ جائیں گے؟۔