اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی ذرائع پر کام کررہی ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ، کے تھری کی شمولیت سے جوہری توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت 3600میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے سے قومی گرڈ میں 1100میگاواٹ بجلی شامل ہوچکی ہے ، حکومت بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، توانائی کے مقامی ذرائع سے ایندھن کی درآمد اور ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ان کامزید کہنا تھا کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والی بجلی عام آدمی کو ریلیف دینے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی۔
The government is working to diversify the energy mix by focusing on the development of indigenous sources of power generation such as hydropower, coal, & solar. Locally produced electricity will help reduce fuel import, bring down tariff & thus provide relief to the common man. https://t.co/ZIkLPIAFWd
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 3, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ ’کے تھری ‘کا افتتاح کیا تھا۔
اس منصوبے سے ماحول دوست 1100میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار2200میگاواٹ ہو جائے گی۔