جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

Published On 02 February,2023 08:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جواد سہراب ملک کی تقرری کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی، جواد سہراب ملک کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

جواد سہراب ملک وزیراعظم کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے، انہوں نے بطور معاون خصوصی مراعات لینے سے انکار بھی کر دیا ہے۔