کراچی : محمدی گوٹھ میں گتے کی فیکٹری منہدم ہو گئی

Published On 27 January,2023 05:36 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے احسن آباد محمدی گوٹھ میں گتے کی فیکٹری منہدم ہو گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں گزشتہ رات 8 بجے آگ لگ گئی تھی جس کے باعث فیکٹری میں موجود سامان جل گیا۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ فیکٹری کے انہدام کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔