کراچی : ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

Published On 21 January,2023 06:47 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کورنگی نمبر چار گرلز کالج کے سامنے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

کراچی پولیس کے مطابق حادثے کے دوران جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔