پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

Published On 20 January,2023 11:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔

اس فہرست میں خسرو بخیتار اور عامرکیانی کے ساتھ ساتھ فخر امام اور کرامت کھوکھر بھی شامل ہیں۔

استعفے منظور ہونیوالوں میں شیر اکبر خان، علی خان جدون، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، سید فیض الحسن، شوکت علی بھٹی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر کا اقدام غیرقانونی، حکومت کو گھر بھیجنا ملکی مفاد میں ہے: پی ٹی آئی

عمر اسلم خان، امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللہ، محبوب حسین قریشی، ابراہیم خان، طارق اقبال، اورنگزیب خان کھچی، عبدالمجید خان، اسماء قدیر، منور بی بی بلوچ کے بھی استعفے منظور کر لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی کے بعد جلد اراکین کوڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور سرپرائز،آنا واپس اسمبلی؟، عطاء تارڑ کا پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری پر طنز

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔