جامشورو: ٹاؤن کمیٹی وارڈ نمبر 6 اور 7 سے پی پی امیدوار کامیاب، غیر سرکاری نتائج

Published On 15 January,2023 06:03 pm

جامشورو: (دنیا نیوز) اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ٹاؤن کمیٹی بھان سید آباد وارڈ نمبر 6 اور 7 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

جامشورو ٹاؤن کمیٹی بھان سید آباد وارڈ نمبر 7 کے پولنگ بوتھ گرلز سکول کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید زوار شاہ 93 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ سندھ یونائٹڈ پارٹی کے علی اکبر 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جامشورو ٹاؤن کمیٹی بھان سید آباد وارڈ نمبر 6 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کے قربان علی 212ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سندھ یونائٹڈ پارٹی کے دریا خان لغاری 91 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔