بلدیاتی انتخابات: میونسپل کمیٹی دادو میں پیپلز پارٹی آگے، غیر سرکاری نتائج

Published On 15 January,2023 05:48 pm

دادو: (دنیا نیوز) میونسپل کمیٹی دادو سے موصول ہونے والے اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار پہلے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 19 کے پولنگ اسٹیشن ٹی بی ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے ریاض حسین گوپانگ 588 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے یاسین سولنگی 345 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 6 کے پولنگ سٹیشن گرلز سکول کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے حفیظ جمالی 436 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے نواب علی شاہ3 66 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔