منحرف رکن اسمبلی مومنہ وحید کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

Published On 14 January,2023 05:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کو پارٹی پالیسی سے انحراف مہنگا پڑ گیا، پارٹی کارکنان نے گھر کے باہر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کے خلاف پارٹی سطح پر کارروائی کے بعد کارکنان نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔

مومنہ وحید کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑ اور کپتان سے غداری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔