کراچی اور حیدرآباد بلدیاتی انتخابات کا التوا، الیکشن کمیشن کا صورتحال سے اظہار لاعلمی

Published On 13 January,2023 10:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے التوا کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے صورتحال سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

ذرائع الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کی صورتحال بارے کوئی عمل نہیں، سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو نوٹی فکیشن واپس لینے پر آگاہ نہیں کیا گیا، صورتحال سے آگاہی کیلئے سندھ حکومت سے آج رابطہ کیا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل تاحال جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کو خط ارسال
دوسری جانب سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ، محکمہ بلدیات سندھ نے کابینہ کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کو خط ارسال کیا۔

سندھ حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ دادو میں سیلاب کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہوں گے، کراچی ڈویژن اور ضلع حیدرآباد میں حلقہ بندیاں از سرنو ہوں گی۔