کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔
علی زیدی نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کے خوف سے اکھٹے ہوئے، یہ لوگ الگ الگ کراچی کو نہ لوٹ سکے اب ملکر منصوبہ بنا رہے ہیں، متحد ہونے والوں کو عوام کی طاقت کا اندازہ نہیں،عوامی طاقت اور رائے کا اندازہ 15 جنوری کو ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مزید کہا کہ مجھے مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے سپورٹرز سے ہمدردی ہے، کراچی کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے، انہوں نے ایک ہو کر پی ٹی آئی کی فتح یقینی بنا دی۔