کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے صرف کراچی کا نام نہیں بیچا بلکہ کراچی کو اس کا حق دلوانے کے لئے فیصلے کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ منصوبے گرین لائن کے آپریشن کا آغاز ہوئے ایک سال ہو گیا ہے، اس ایک سال میں 1 کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے اس پر سفر کیا، تحریک انصاف نے صرف کراچی کا نام نہیں بیچا بلکہ کراچی کو اس کا حق دلوانے کے لئے فیصلے کیے۔
کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ کے منصوبے گرین لائن کے آپریشن کا آغاز ہوئے ایک سال ہو گیا. اس ایک سال میں ایک کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے اس پر سفر کیا. تحریک انصاف نے صرف کراچی کا نام نہیں بیچا، کراچی کو اس کا حق دلوانے کے فیصلے کئے #با_اختیار_کراچی
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 10, 2023
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سازش کے بعد کراچی کے حق پر پھر وار ہوا ہے، مردم شماری میں تاخیر ہو رہی ہے جبکہ 26 کروڑ گیلن کا منصوبہ بھی فنڈز کی کمی کا شکار ہے۔
رجیم چینج سازش کے بعد کراچی کے حق پر پھر وار. مردم شماری میں تاخیر. 26 کروڑ گیلن کا k4 منصوبہ فنڈز کی کمی کا شکار. جدید کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ جس کی تمام مرحلوں کی منظوری ہو چکی تھی ایک دفعہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا. اپنے دشمن پہچانو کراچی #با_اختیار_کراچی
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 10, 2023
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ جدید کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ جس کی تمام مرحلوں کی منظوری ہو چکی تھی ایک دفعہ پھر کھٹائی میں پڑ گیا ہے، کراچی والو اپنے دشمن پہچانو۔