لاہور: (دنیا نیوز) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور چودھری شجاعت حسین سے ملاقاتیں ہوئیں، مستقبل کی سیاست کے لئے ابھی مشاورت جاری ہے۔
چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ابھی پیپلز پارٹی کی قیادت یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود سے ابتدائی ملاقات ہوئی، چودھری شجاعت حسین سے بھی دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، اپنی جماعت بنانے کی باتیں میڈیا میں دیکھی ہیں۔
سابق گورنرپنجاب نے کہا کہ ابھی ملکی حالات بارے فکر مندی ہے، ملک کے حالات بارے سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا چاہیے، تمام سیاسی قیادت سے اپیل ہے کہ اب سیاست نہیں ملک بچانے کا وقت ہے۔