سانگلہ ہل : موٹر سائیکل اور مزدا کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

Published On 04 January,2023 12:45 am

سانگلہ ہل : ( دنیا نیوز ) سانگلہ ہل انٹر چینج روڈ پر موٹر سائیکل اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق انٹرچینج روڈ پر دھند کے باعث موٹر سائیکل سواروں پرمزدا ٹرک چڑھ گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

موٹر سائیکل سوار تینوں نوجوان شہر سے گاؤں پنڈوریاں جارہے تھے۔