لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کے دوران عمران خان نے لیڈر شپ دکھائی، ن لیگ نے روپے کو مضبوط رکھنے کی مصنوعی کوشش کی۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر ملنے سے ہماری گروتھ ہوتی تھی، سعودی عرب گئے تو پیسوں کی بات کرنے پر عمران خان کو تکلیف محسوس ہو رہی تھی، کووڈ میں عمران خان نے کہا اگر میں مکمل لاک ڈاؤن کروں گا تو دیہاڑی دار کا کیا بنے گا۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ میں نے آئی ایم ایف سے آسان پروگرام لیا، آئی ایم ایف کے ساتھ جب ہم سیاسی طور پر اچھے ہوتے ہیں تو ہمیں آسان پروگرام مل جاتا ہے، عمران خان صاحب کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔