حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں: فواد چودھری

Published On 03 January,2023 10:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ ان 8 ماہ میں ملکی معیشت کی تباہی کے بعد امپورٹڈ حکومت اپنی احمقانہ پالیسی سے دہشت گردی بھی مسلط کر رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں، تحریک انصاف کا ملکی معیشت پر وائٹ پیپر آج جاری کیا جائے گا۔