ضمانت منظور ہونے کے باوجود اعظم سواتی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی

Published On 02 January,2023 05:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود سواتی کی رہائی آج ممکن نہ ہو سکی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ تاحال جاری نہ ہو سکا، تحریری فیصلہ جاری نہ ہونے کے باعث ضمانتی مچلکے بھی جمع نہ ہو سکے جس کی وجہ سے سینیٹر اعظم سواتی کی آج رہائی ممکن نہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

بتایا گیا ہے کہ اعظم سواتی کیس کا تحریری حکم نامہ اور مچلکے اب کل جمع ہوں گے، ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ٹرائل کورٹ اعظم سواتی کی رہائی کی روبکار جاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پرعدم اعتماد کا خط واپس لے لیا

اس سے قبل متنازعہ ٹوئٹس سے متعلق کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مزید وقت کی استدعا کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کر لی اور پی ٹی آئی سینیٹر کی رہائی کا حکم دے دیا۔