نیا سال ملکی ترقی، استحکام اور امن والا ثابت ہوگا: بلیغ الرحمٰن

Published On 01 January,2023 12:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے سال نو کی آمد کے موقع پر کہا کہ انشا اللہ یہ سال ملک کی ترقی، استحکام اور امن کا سال ثابت ہوگا، دعا ہے کہ نیا سال سب کے لئے خیر و برکت کا سال ہو۔

اپنے پیغام میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نئے سال میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو۔

بلیغ الرحمن نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، انشا اللہ کشمیریوں اور فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی آزادی کا سورج دیکھنا ضرور نصیب ہوگا، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ نئے سال میں ملک کی ترقی اور استحکام میں کردار ادا کریں۔