ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Published On 31 December,2022 09:32 am

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا، پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے جبکہ خطۂ پوٹھوہار میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔

جھنگ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ میں شدید دھند پڑے گی، بہاولپور، بہاولنگر،ملتان، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں شدید دھند پڑنے کی توقع ، خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پشاور، رشکیئ ، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ اور ڈی آئی خان میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔