کراچی: (دنیا نیوز) بلاول زرداری کے بیان پررہنما تحریک انصاف و قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول اپنے سہولتکاروں کے ذریعے اپنی والدہ کے قاتلوں کا ہی پتہ کرلیں۔
بلاول اپنے سہولتکاروں کے ذریعے اپنی والدہ کے قاتلوں کا ہی پتہ کرلیں سندھ حکومت میں ادارے وزیروں کی طرح ناکارہ نکمے بن چکے ہیں بلاول والدہ کی وجہ سے لاڑکانہ میں چھٹیوں پرہیں جعلی وصیت پر بنائےگئے لیڈرہمیشہ قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں بیساکھیوں کا تحفہ بلاول کو نانا سے ورثے میں ملاہے
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) December 28, 2022
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت میں ادارے وزیروں کی طرح ناکارہ نکمے بن چکے ہیں، بلاول والدہ کی وجہ سے لاڑکانہ میں چھٹیوں پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تبدیلی ہم لائے ہیں، یہ تیسری پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی: بلاول بھٹو
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بیساکھیوں کا تحفہ بلاول کو نانا سے ورثے میں ملاہے،جعلی وصیت پر بنائے گئے لیڈر ہمیشہ قد سے بڑی باتیں کرتے ہیں۔