کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹاک شو میں صوبائی وزیر سعید غنی پر منشیات فروشی کے الزامات لگانے پرحلیم عادل شیخ اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔
کراچی کی مقامی عدالت میں یپیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی پر منشیات فروشی کے الزامات لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان نے دوران سماعت صحت جرم سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے 13 فروری کو گواہ طلب کر لئے، پی ٹی آئی رہنما نے ٹاک شو میں سعید غنی پر الزامات عائد کئے تھے۔
معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کے الزامات انکوائری میں غلط ثابت ہوئے، الزام ثابت نہ ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما بجلی ،گیس ،پٹرول مہنگا کرنے والے احتجاج کر رہے ہیں، سندھ کے عوام ان سے پوچھیں گے گیس کیوں نہیں آرہی۔