پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل سروسز ہسپتال سے بغیر بتائے روانہ

Published On 24 December,2022 06:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے سینئر رہنما ڈاکٹر شہباز گل سروسز ہسپتال سے ڈاکٹروں کو بغیر بتائے روانہ ہو گئے، رجسٹرار نے ایم ایس کو آگاہ کر دیا۔

سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نعمان ظفر، سجاد حسین سروسز ہسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر شہباز گل کے تعاون نہ کرنے کا گلہ کرتے ہوئے ایم ایس کو خط لکھ دیا، خط میں لکھا کہ ڈاکٹر شہباز گل 23 دسمبر کو اپنے وی آئی پی روم سے غیر حاضر تھے۔

شہباز گل کسی ڈاکٹر سے اجازت لینے کے بغیر باہر گئے، وہ مزید ہسپتال میں داخل نہیں رہنا چاہ رہے، مراسلہ میں میڈیکل یونٹ ٹو کے رجسٹرار نے لکھا کہ ہسپتال انتظامیہ ان کی غیر موجودگی کو نوٹ کرے۔

 دوسری جانب ایم ایس سروسز ہسپتال نے شہباز گل کے ہسپتال سے غائب ہونے کے بارے میں اظہار لاعلمی کر دیا، ایم ایس ڈاکٹر بشیر کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ہسپتال سے غائب ہونے کے معاملے سے بالکل لاعلم ہوں۔

دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سروسز ہسپتال پہنچ گئے، سینئر صوبائی وزیر نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔