کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے پاکستان کے مزید 2 شہروں کیلئے وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی
ترجمان پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن عدنان پراچہ کے مطابق حالیہ پابندی کے بعد پاکستان کے 24 شہروں پر وزٹ ویزے پر پابندی عائد کر دی ہے، 24 شہروں کے بزنس مین بھی اب وزٹ ویزے پر یو اے ای نہیں جا سکتے۔
پابندی کے مطابق ایبٹ آباد، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، خوشاب، مظفر گڑھ، سرگودھا، اٹک، ڈیرہ اسماعیل خان کے شہری یو اے ای نہیں جاسکیں گے۔
قصور، کرم ایجنسی، نواب شاہ، شیخوپورہ، باجوڑ ایجنسی، ہنگو، کوہاٹ، لاڑکانہ، پارہ چنار، سکردو، چکوال، ہنزہ، کوٹلی، مھمند ایجنسی، ساہیوال، سکھر پر بھی پابندی کی زد میں ہیں۔
عدنان پراچہ کے مطابق ایجنٹس مافیا نے وزٹ ویزے پر نوکری کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد کو یو اے ای بھیجا، یو اے ای حکومت نے ان افراد کو ڈی پورٹ بھی کیا۔