اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد سیکٹر آئی 10 میں دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح جے آئی ٹی قائم کر دی، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکا، ایک پولیس اہلکار شہید، 6 افراد زخمی
نوٹیفکیشن کے تحت ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں 8 رکنی جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔
ایس پی انڈسٹریل ایریا،ایس ڈی پی او سبزی منڈی، حساس اداروں کے افسران بھی جے آئی ٹی ممبران ہوں گے۔