پی ٹی آئی کی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم: کراچی میں آج سے ریلیوں کا آغاز

Published On 11 December,2022 10:04 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی میں آج سے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے تمام حلقوں سے ریلیاں نکالی جائیں گی، پی ٹی آئی کے زیراہتمام ریلیوں میں کراچی تنظیم، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے، اس سلسلہ میں شیڈول جاری کر دیا۔

صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی کے مطابق مختلف علاقوں سے نکلنے والی ریلیوں میں بلدیاتی الیکشن کے نامزد امیدوار اور کارکن بھی تحریک کا حصہ ہوں گے۔