لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا کہنا کہ 4 سال میں لائی جانیوالی معاشی تباہی 6 ماہ ختم نہیں ہوسکتی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیلاب اور بحالی کے کاموں سمیت ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری،معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی حکومتی کوششوں پر غور کیا۔ ڈیلی میل کے معافی مانگنے پر قائد نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور شریف خاندان کو مبارک دی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار واضح ہوگیا کہ’ عمران خان اینڈ کمپنی‘ نے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، پتہ چل گیا، کون ایمان دار، کون بے ایمان اور جھوٹا ہے،لیگی قیادت نے رانا ثناء اللہ خاں کے خلاف کیس میں بریت کا خیرمقدم کیا۔