وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز آج رات وطن واپس پہنچیں گے

Published On 10 December,2022 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز آج رات براستہ سعودی عرب وطن واپس پہنچیں گے۔

سلمان شہباز سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 سے رات 1 بج کر 20 منٹ پراسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچیں گے۔

ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سلمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی ہے۔