لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے شدید دھند کے باعث بند کردی گئی

Published On 05 December,2022 05:17 am

لاہور : (دنیا نیوز ) موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا،لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11بھی شدید دھند کے باعث بند کردی گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پازہ سے صوابی انٹر چینج تک جبکہ موٹروے ایم 2 لاہور ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 3 فیض پور انٹرچینج سےدرخانہ تک جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 5 رحیم یار خان سے روہڑی تک بند کردی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دھند کے باعث گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔