اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ پر 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست منظور کر لی۔
ایف آئی اے کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہم نے تفتیش مکمل کر لی ہے مزید اعظم سواتی کی ضرورت نہیں، ریمانڈ ختم ہونے سے قبل ہی اعظم سواتی کو جوڈیشل کرنے کی درخواست دی۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے کے پاس اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ ہفتہ کے روز مکمل ہو رہا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تین دسمبر تک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔