فواد چودھری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات

Published On 29 November,2022 06:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانے میں ہوئی اور ون آن ون ملاقات گھنٹہ تک جاری رہی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

خیال رہے کہ امریکی سفیر سے فواد چودھری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔

امریکی سفارتخانے نے آج ہونے والی ملاقات پر تبصرےسے گریز کیا۔

خیال رہے کہ امریکی سفیر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سے ملتے رہتے ہیں اور ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔