لاہور میں 20 سالہ نوجوان ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا

Published On 20 November,2022 12:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پتنگ بازی کا شوق ایک اور قیمتی جان نگل گیا، لاہور میں 20 سالہ شہزاد ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس پتنگ بازوں کو قابو کرنے میں ناکام، قاتل ڈور ایک اور شہری کی جان لے گئی، لاہور کے علاقے یتیم خانہ کے قریب20 سالہ شہزاد ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

کنور شاہ رخ نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ڈی آئی آپریشنز لاہور کو واقعہ کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔