لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا

Published On 16 November,2022 10:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا۔

پولیس کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن سٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرایا جس میں کسی قسم کا کوئی بارود نہیں ملا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تعین کیا جا رہا ہےکہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس طرف سے آیا ہے، بم ڈسپوزل اور متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔