لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی حکومت نے تسلیم کر لیا کہ میٹرو بس لاہور منصوبہ سستا ترین منصوبہ تھا۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی محکمہ ٹڑانسپورٹ کی رپورٹ میں یہ اعتراف کیا گیا ہے میٹرو بس سروس منصوبہ پر 29 ارب 61 کروڑ روپے لاگت آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے لیے میٹرو بس سروس کا منصوبہ ایل ڈی اے نے تعمیر کیا۔میٹرو بس سروس لاہور سے اوسطاً 1 لاکھ 37 ہزار مسافر روزانہ مستفید ہو رہے ہیں،لاہور میٹرو بس سروس کا یک طرفہ کرایہ فلیٹ ریٹ کی بنیاد پر 30 روپے ہے۔لاہور میٹرو بس سروس کایہ منصوبہ 2013 میں مکمل ہوا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماضی میں تحریک انصاف اس منصوبے پر60 ارب روپے سے زائد لاگت کا لزام لگاتی رہی تھی۔ن لیگ کے سیاسی مخالفین میٹرو بس لاہور کو جنگلا بس بھی کہتے رہے ہیں۔