عمران خان کو امیر و غریب تمام لوگوں کی حمایت حاصل ہے، فواد چودھری

Published On 11 November,2022 04:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ملک کے تمام طبقات چاہے وہ امیر ہوں یا غریب سب کی حمایت حاصل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کا متوسط طبقہ، درمیانہ اور امیر طبقہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کے خلاف تھا، ان کی بنیادی حمایت غریب ترین طبقے میں تھی لیکن عمران خان کا یہ معاملہ نہیں ہے۔ عمران خان کو غریب سے لے کر امیر طبقے تک کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے، صرف امیر مافیا ضرور تحریک انصاف کے خلاف ہے۔