راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے پنڈی میں ہونگے، نااہل غیر مقبول حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کے لئے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا اُتنی امداد نہیں ملی ۔
عمران کی راولپنڈی آنےکی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہےFIRنہ کٹنےکاطعنہ دینےوالوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنےوالی ہےقوم سڑکوں پرہوگی،یہ لندن میں نیوائیرمنارہےہونگے۔زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑجائیں گی،فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔وطن کےلیےکفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 9, 2022
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران کی راولپنڈی آنے کی تاخیراہم حکمت عملی کا حصہ ہے، ایف آئی آر نہ کٹنےکا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنےوالی ہے، قوم سڑکوں پر ہوگی یہ لندن میں نیوایئرمنا رہے ہونگے، سپریم کورٹ آخری امید ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ زرداری نوازکی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، فضل الرحمان قل پڑھائیں گے، وطن کے لئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے، الیکشن کرائیں گے۔