پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

Published On 18 October,2022 01:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔

تفصلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی برطرفی کے لیے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا ہے۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ مبینہ طور پر جانب دار ہیں، چنانچہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اور انہیں ہٹانے کا طریقہ کار آئین کے تحت وہی ہے جو کسی جج کو ہٹانے کے لیے ہے اور اس کی منظوری صرف سپریم جوڈیشل کونسل دے سکتی ہے۔