اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے پولیس افسران کی میٹنگ ہوئی ہے۔ سکیورٹی اینڈ امن عامہ کے پیش نظر بنی گالہ ماڈل پولیس سٹیشن میں اے ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سکیورٹی تعینات کی گئی جبکہ بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان کے مطابق غیر قانونی اقدامات کرنے والوں اور مددگاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 17, 2022
غیر قانونی اقدامات کرنے والوں اور مددگاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔#ICTP #OPS