ملک بھر میں کورونا کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی

Published On 10 October,2022 08:45 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے، مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی ہو گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 9117 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 0.60 فیصدرہی جبکہ کوئی ہلاکت نہیں رپورٹ نہیں ہوئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔