پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب، صدر خطاب کریں گے

Published On 04 October,2022 04:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات 6 اکتوبر کو شام 5 بجے طلب کر لیا ہے۔صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54، ایک، اور 56، تین، کے تحت طلب کیا گیا۔