اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتاح اور اسحاق ڈار مل کر یا لڑ کر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے، اسلام آباد پر چڑھائی نہیں دادرسی کیلئے آرہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کےلیے کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جس دن فرد جرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا، نیویارک جانے والوں نے ہزاروں ڈالر روزانہ کے کمرے میں ٹھہر کر سیلاب کی امداد مانگی، جتنی شاہ خرچی امریکا میں کی گئی اتنی مدد بھی نہیں ملی، 72 وزراء پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے۔
نیب قوانین میں من مانی ترامیم اپنی ذات کےلیے کی گئیں۔ جس دن فردجرم لگنی تھی اس دن شہبازشریف نےوزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایا۔نیویارک جانےوالوں نےہزاروں ڈالرروزانہ کےکمرےمیں ٹھہرکرسیلاب کی امدادمانگی۔جتنی شاہ خرچی امریکہ میں کی گئی اتنی مددبھی نہیں ملی72 وزراء پرہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 24, 2022
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈارمل کر یا لڑکر بھی معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے، دنیا میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گولیاں اور ڈرون عوام کا راستہ نہیں روک سکتے، اسلام آباد پر چڑھائی نہیں داد رسی کے لیے آرہے ہیں، سول اور آرمڈ فورسز سے اپیل ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں تک ہی محدود رہیں۔