دادو: (دنیا نیوز):وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر دادو- جوہی 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
علاقے میں 8 فیٹ تک سیلابی پانی کھڑا ہونے کے باوجود سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے اہلکارکشتیوں کی مدد سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔
دادو- جوہی ٹرانسمیشن لائن کی بحالی سے جوہی ، واہی پاندھی کے قصبوں اور گرد و نواح کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی بحال ہو جاےگی، گورکھ ہل اسٹیشن کا ایک فیڈر بھی بحال ہو جائے گا۔