لاہور(دنیا نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ کے زریں اصولوں ”ایمان، اتحاد، تنظیم“ کو اپنا کر ہم مملکت خدا داد پاکستان کو درست سمت میں ڈال سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، میں سمجھتاہوں کہ قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر ہی ہم پاکستان کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔
چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ آج اگر ہم خود کو آزاد قوم کہلاتے ہیں تو اس کے پیچھے قائداعظمؒ کی مدبرانہ سیاست ہے، بانی پاکستان محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے، تحمل، برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا۔