ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش سے پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس کے وارڈز میں داخل ہو گیا ، سیکڑوں مریضوں کو وارڈز سے منتقل کیا جا رہا ہے ۔
ایبٹ آباد میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی ،بارش کا پانی سیلابی ریلوں کی صورتحال اختیار کر گیا، شاہراہ ریشم سمیت رابطہ سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ، متعدد گاڑیاں اور راہگیر پھنس گئے۔
بارش کا پانی ایوب میڈیکل کمپلیکس میں داخل ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اسپتال سے مریضوں کو محفوظ مقام پر شفٹ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔