سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں: وزیراعظم

Published On 03 September,2022 06:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی فراہمی کے لئے بڑے پیمانے پرکوششیں جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ڈسکوز، ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی اور دیگر وفاقی محکمے مشکلات کے باوجود بہترین کام کیا ہے۔ وفاقی ادارے بڑی تعداد میں متاثر ہونے والا انفراسٹرکچر کی بحالی میں مصروف عمل ہیں۔ تمام سرکاری افسرن اور ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان،سندھ اور خیبرپختونخوا میں بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقیناً بہت بڑا چیلنج تھا۔ میں خاص طور پر سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ جنہوں نے دن رات محنت کرکے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔