پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی: وزیراعظم

Published On 30 August,2022 01:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں، مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔ معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔