لاہور( دنیا نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے بروقت انخلاء کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے موثر اور جامع ہونے چاہئیں۔
پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ادویات، پینے کے صاف پانی، مویشیوں کیلئے چارہ اور ضروری ساز و سامان کا وافر سٹاک رکھا جائے، دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔ متعلقہ افسران دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر خود جائزہ لیں۔