عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے: پرویز الٰہی

Published On 25 August,2022 04:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ ان کا ساتھ دیا،دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ ہم سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں،ایسے کام کریں گے جو عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرح انتقامی سیاست کبھی کی اور نہ آئندہ کریں گے،انتقام نہیں بلکہ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں،پنجاب کے عوام جانتے ہیں کہ کام کس نے کیا اور انتقام کس نے لیا۔