عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Published On 22 August,2022 03:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی بنی گالہ پہنچے جہاں انہوں نے عمران خان سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمہ کی مذمت کرتے ہوئے گرفتاری کے منصوبہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔