اسلام آباد: (دنیا نیوز) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی پروپیگنڈا کس نے کیا؟سرغنہ کا پتہ چل گیا، انکوائری رپورٹ میں بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں، 580 اکاؤنٹس سے دوہزار تین سو پچاس پوسٹس کی گئیں، ایک سو اٹھہتر اکاؤنٹس کا تعلق ایک ہی بڑی جماعت سے نکلا۔
دنیا نیوز نے مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والے 178 اکاؤنٹس کا تعلق ملک کی سب سے بڑی جماعت سے ہے، ان اکاؤنٹس میں پی ٹی آئی کے جھنڈے موجود تھے۔
رپورٹ 123 اکاونٹس میں پروفائلر پکچرز موجود تھے، لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا مہم میں کل 580 اکاؤنٹس کے ذریعے 2 ہزار 350 پوسٹس کی گئی، جس میں 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق شہداء اور پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں پر پیکا اور تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمے درج کیے جائیں گے جبکہ ملوث افراد سے تفتیش کے بعد ان کے ہینڈلرز اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچا جائے گا۔ تفتیش کے ذریعے پتہ لگایا جائے ان کو کون ہدایات جاری کر رہا تھا۔