پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، 14 ن لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور

Published On 22 August,2022 10:00 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 14 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے مسلم لیگ ن کے 14 رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

حفاظتی ضمانت منظور ہونیوالوں میں عطا تارڑ اویس لغاری، رانا مشہود دیگر ن لیگی رہنما شامل ہیں،عدالت نے دو ہفتے تک پنجاب پولیس کو لیگی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا۔